‘شرم کرو! مسلمان ہونے کا ہی خیال کرلو’، فریال محمود تنقید کی زد میں


کراچی(قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فریال محمود بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔گزشتہ شب کراچی میں پاکستانی فلم ‘وکھری’ کا پریمیئر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی، پریمیئر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ارم پروین بلال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘وکھری’ میں فریال محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل ثمیر، طوبیٰ صدیقی، گلشن مجید، سلیم معراج اور بختاور مظہر شامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


فلم کے پریمیئر کے موقع پر فریال محمود بولڈ لباس میں ملبوس تھیں، اداکارہ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
نور عباسی نامی صارف نے کہا کہ “فریال محمود نے تو حد ہی کردی ہے”۔

ایک صارف نے کہا کہ “حد ہوگئی ہے، کچھ مسلمان ہونے کا خیال کرو، شرم کرو”۔

آفرین نامی صارف نے کہا کہ “انشاللہ! یہ فلم فلاپ ہوگی، کوئی نہیں دیکھے گا”۔

سعد نامی صارف نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، یہ خود کو مسلمان کہتی ہیں، شرم کرو”۔

اقرا نامی صارف نے کہا کہ “یہ سب تو ضرورت سے زیادہ بیہودہ اور واہیات ہوتی جارہی ہیں”۔

شازیہ نامی صارف نے کہا کہ “جو خوبصورتی پورے لباس میں ہوتی ہے وہ ان چند ٹکڑوں میں نہیں ہوتی ہے، خود کو ایسے ملبوسات کا عادی نہیں بنائیں کیونکہ آپ کے چہرے کا نور چلا گیا ہے اور آپ بالکل اچھی نہیں لگ رہیں”۔