چیئرمین سینیٹ نے آج سازشی کردار ادا کرکے ایوان کو سازش کا گڑھ بنا دیا، تاج حیدر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے آج سازشی کردار ادا کرکے سینیٹ کو سازش کا گڑھ بنا دیا۔ایوان بالا سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔
سینیٹر تاج حیدر نے سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں پاس کی گئی قرارداد جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ قرارداد کی صورت میں اسرائیل کی طرح سینیٹ پر بم گرایا گیا ہے، سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد ایجنڈے میں شامل نہیں تھی، قرارداد کے خلاف سینیٹ میں قرارداد پیش کرکے اس قرارداد کو رد کروایا جائے گا۔