کے الیکٹرک سے معاہدہ ازسرِ نو طے کیے جانے کا فیصلہ


کراچی (قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک سے معاہدے کو ازسرِ نو طے کیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا . ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق کے الیکٹرک اور حکومتِ پاکستان کے درمیان معاہدے کے مسودے میں پیش رفت ہوئی ہے، کے الیکٹرک سے ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی معاہدے کا مسودہ گزشتہ ماہ منظور کیا گیا .


ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے معاہدے کے مسودے پر وزارتِ قانون سے بھی مشاورت کی ہدایت کی ہے . ذرائع کے مطابق وزارتِ قانون نے سبسڈی کے معاہدے کے قانونی نکات کا جائزہ لیا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ قانون نے کے الیکٹرک معاہدے کا مسودہ قانونی قرار دے کر منظوری دے دی ہے، کے الیکٹرک اور حکومتِ پاکستان کے درمیان معاہدہ کئی سال سے عارضی تھا .
ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق کے الیکٹرک سے معاہدہ 2016ء سے منسوخ ہو کر عارضی تھا، کے الیکٹرک سے معاہدے سے متعلقہ کمپنی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھے گی اور توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے میں مدد ملے گی .

. .

متعلقہ خبریں