کے الیکٹرک سے معاہدہ ازسرِ نو طے کیے جانے کا فیصلہ


کراچی (قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک سے معاہدے کو ازسرِ نو طے کیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق کے الیکٹرک اور حکومتِ پاکستان کے درمیان معاہدے کے مسودے میں پیش رفت ہوئی ہے، کے الیکٹرک سے ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی معاہدے کا مسودہ گزشتہ ماہ منظور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے معاہدے کے مسودے پر وزارتِ قانون سے بھی مشاورت کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ قانون نے سبسڈی کے معاہدے کے قانونی نکات کا جائزہ لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ قانون نے کے الیکٹرک معاہدے کا مسودہ قانونی قرار دے کر منظوری دے دی ہے، کے الیکٹرک اور حکومتِ پاکستان کے درمیان معاہدہ کئی سال سے عارضی تھا۔
ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق کے الیکٹرک سے معاہدہ 2016ء سے منسوخ ہو کر عارضی تھا، کے الیکٹرک سے معاہدے سے متعلقہ کمپنی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھے گی اور توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Recent Posts

نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ میں خاص چیز کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیٹ پر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی فہرست میں ایک نئے…

6 mins ago

فٹبالر نیمار نے دبئی میں 200 ملین درہم کا پینٹ ہاؤس خرید لیا، گھر میں خاص بات کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے دبئی میں دنیا کی پہلی اور…

15 mins ago

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی…

47 mins ago

پنجاب میں ن لیگ کے سینیئر اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنا الگ گروپ کیوں بنایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کابینہ اس وقت 18 ارکان پر…

1 hour ago

’یہ حسد کر رہی ہیں‘، نادیہ خان صارفین کے نشانے پر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان جو ان…

1 hour ago

باکسر عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ کب اور کس کے ساتھ کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے پریمیئر پروفیشنل باکسر عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ کب کریں…

2 hours ago