یمنیٰ زیدی کیسے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں؟


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے خوابوں کے شہزادے کی خوبیوں سے پردہ اُٹھا دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں وہ اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں آئی ہوئی تھیں۔
دوران پروگرام میزبان نے انکشاف کیا کہ ایک بار اداکارہ کا رشتہ ان کے ہی پروگرام کے دوران آگیا تھا اور بہت سی خواتین اپنے بیٹوں کے لیے ایسی ہی بہو کی تلاش میں ہوتی ہیں لیکن یمنیٰ زیدی کیسے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں؟
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے ہامی بھری اور کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے لوگوں کو میری شخصیت پسند آتی ہے لیکن براہ راست مجھے پرپوزل نہیں ملے بلکہ میری والدہ سے رشتے کے سلسلے میں رابطہ کیا جاتا ہے۔
یمنیٰ زیدی نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ممکنہ جیون ساتھی کی خوبیاں بتائیں کہ انہیں ایک ایسا جیون ساتھی چاہیے جس میں انہیں ایک اچھا ساتھی مل جائے، جس کے ساتھ زندگی اسی طرح خوشی سے گزار سکیں جیسے ابھی شادی سے پہلے گزار رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ رواں ماہ 26 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

15 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

19 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

29 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

34 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

1 hour ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

1 hour ago