کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے . زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے .


زلزلہ پپیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 تھی جبکہ اس کا مرکزکوہ ہند کش میں میں تھا .
امدادی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، اور خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .

. .

متعلقہ خبریں