رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کی نئی ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راحہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نئے سال کی چھٹیاں گزارنے کے بعد گزشتہ روز ممبئی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا کے فوٹوگرافرز نے اس جوڑی کی ویڈیوز اور تصاویر لیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رنبیر کپور اپنی بیٹی راحہ کو گود میں اُٹھائے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا کا ہاتھ کے اشارے سے شکریہ ادا کررہے ہیں۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی گلابی رنگ کے لباس میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی راحہ کی معصومیت اور خوبصورتی کی تعریف کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


واضح رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور سال 2022 میں 6 نومبر کو جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راحہ رکھا۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک سال تک اپنی بیٹی راحہ کا چہرہ عوامی سطح پر سامنے نہیں لائے تھے اور میڈیا کو بھی راحہ کی کوئی تصویر لینے کی اجازت نہیں تھی۔
مداحوں کو بےصبری سے راحہ کا چہرہ دیکھنے کا انتظار تھا، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے مداحوں کا انتظار ختم کرواتے ہوئے 25 دسمبر 2023 کو کرسمس کے دن پہلی بار میڈیا کو اُن کی بیٹی راحہ کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت دی تھی۔
مداح راحہ کو پہلی بار دیکھ کر خوش ہوگئے تھے، مداحوں کا کہنا تھا کہ رنبیر اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راحہ کا چہرہ اپنے دادا رشی کپور سے ملتا ہے۔