اہلِ کراچی کے لیے خوشخبری، جدید بسوں کی نئی کھیپ پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں رہنے والوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ جدید بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی . پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ چکی ہے، یہ بسیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے خریدی تھیں .

پی پی رہنما نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ نئی بسیں پیپلز بس سروس کے دوسرے مرحلے میں کراچی پہنچی ہیں، جس کے بعد شہر قائد میں رہنے والے بہترین ٹرانسپورٹ اور کم کرایے کے ساتھ شان دار سروس سے مستفید ہوں گے . انہوں نے کہا کہ نئی بسیں عوام کی سہولت کے لیے چند دنوں میں سڑکوں پر ہوں گی . . .

متعلقہ خبریں