چیئرمین سینیٹ کی اضافی ایجنڈے کی خفیہ اجازت، اجلاس غیر معمولی انداز میں موخر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات موخر کرنے کی قرارداد پر 97 ارکان میں سے 14 ارکان نے رائے شماری میں حصہ لیا۔ چیئرمین سینیٹ نے نماز جمعہ سے پہلے ہی ایسے انداز میں موخر کر دیا جو بہت شاذ ونادر ہوتا ہے۔
انہوں نے اضافی ایجنڈے کی بڑے خفیہ طریقے سے اجازت دی جس کے ذریعے متنازع قرارداد ہاؤس کے سامنے لانے کی منظوری دی گئی۔ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں دیگر ارکان کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی ۔
چیئرمین سینیٹ نے بھی یہیں پر نماز جمعہ ادا کی۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے قرراداد کو مسترد کرنے کیلیے ایک مسودہ تیار کرلیا ہے لیکن اسے جلد ایوان کے سامنے پیش کیےجانے کا امکان نہیں ہے کیونکہ قرارداد کی منظوری کے فوراً بعد ایوان کا اجلاس موخر کر دیا گیا۔