منشیات فروشی پر پولیس اہلکار گرفتار
کراچی(قدرت روزنامہ) شاہ فیصل کالونی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اپنے ہی پیٹی بند بھائی کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
شاہ فیصل کالونی کے سب انسپیکٹر سید ابرار حسین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر نمبر 10/24 کے مطابق پولیس پارٹی نے شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں ریتہ پلاٹ کے قریب سے ملزم منظور احمد عرف جیلانی کو گرفتار کر کے 1110 گرام چرس برآمد کی۔
مدعی مقدمہ نے رابطہ کرنے پر بتایا ملزم کراچی پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہے جو عزیز بھٹی تھانے میں تعینات رہا ملزم کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے الزامات کے تحت گرفتار ہو چکا ہے اور ان دنوں معطل اور ایسٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔