اپیل مسترد، شاہ محمود قریشی الیکشن کے لیے نااہل قرار


ملتان(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل ملتان نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ریٹرننگ آفیسرکے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہوگئی اور الیکشن ٹریبونل نے شاہ محمود قریشی کے پی پی 219 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔
دریں اثنا الیکشن ٹریبونل نے زین قریشی اور مہربانو قریشی کو این اے 150 ، این اے 151 اور پی پی 218 سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔