8 فروری کو منعقدہ انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، حکومت بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا 8فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کیلئے صوبائی حکومت نے انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، چیف سیکرٹری کو بریفننگ دی کہ آر اوز اور ڈی آر اوز کو آئی ٹی سہولیات (لیپ ٹاپ، ڈسک ٹاپ، پرنٹر، ملٹی میڈیا)کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیںانتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں
صوبے بھر میں انتخابات کے لیے 5067 پولنگ اسٹیشنز اور 15002 پولنگ بوتھ ہوں گے الیکشن کمشنربلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا کہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فائنل لسٹ 13 کو جاری کی جائے گی۔انتخابات کیلئے ٹریننگ 31 جنوری کو ختم ہو گی سیلاب سے متاثرہ اضلاع (کچھی، سبی اور جعفر آباد) میں55 پولنگ اسٹیشنز کی مرمت کے لیے فنڈ جاری کئے گئے ہیں،تمام اضلاع میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں مسلسل فعال رہے،
چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولیات (پانی، بجلی)کی فراہمی اور ریمپس کی تعمیر کو یقینی بنائیںالیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران امیدواران کو ضابطہ اخلاق کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیںضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انتخابات کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنر آفس، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم بنائے جائیں گے فائل ٹریکنگ سسٹم، آئی پی ایم ایس اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی تمام سیکرٹریز اپنے دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیںسیکرٹری حضرات اپنے ماتحت عملہ کو دفاتر میں پابند رہنے کو یقینی بنائے۔