عفان وحید نے درفشاں سے شادی کی خبر پر خاموشی توڑ دی


کراچی(قدرت روزنامہ) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم سے شادی کی خبروں پر وضاحت پیش کردی۔عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام “ہنسنا منع ہے” میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت اُن کی شادی سے متعلق افواہوں پر بات کی۔
پروگرام کے دوران سامعین میں بیٹھے ایک شخص نے عفان وحید سے اُن کی اور درفشاں سلیم کی شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ “درفشاں کے ساتھ عروسی لباس میں وائرل ہونے والی تصاویر شادی کی نہیں بلکہ اُن کے برائیڈل شوٹ کی تھیں”۔
عفان وحید نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ “میرا اور درفشاں سلیم کا ڈراما آیا تھا جوکہ کافی مقبول ہوا تھا جس کے بعد ایک برانڈ نے ہمیں برائیڈل فوٹو شوٹ کرنے کی پیشکش کردی تھی”۔اداکار نے کہا کہ “وہ فوٹو شوٹ جیسے ہی وائرل ہوا تو سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ میں نے درفشاں سلیم سے شادی کرلی ہے جبکہ وہ صرف فوٹو شوٹ تھا”۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ “ڈراموں میں اور یوٹیوب پر کافی بار میری شادی کی جاچکی ہے لیکن حقیقت میں میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے”۔ واضح رہے کہ سال 2022، فروری میں عفان وحید اور درفشاں سلیم نے ایک برانڈ کا برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ ان دونوں نے شادی کرلی ہے۔

Recent Posts

آئندہ کچھ دنوں میں ملک ریاض کے خلاف ایک ریفرنس آنے والا ہے:سینئر صحافی عمر چیمہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمر چیمہ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ ملک ریاض صاحب…

2 mins ago

ہر لمحہ اور ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا: سربراہان پاک فوج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں…

9 mins ago

‘عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں’شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعتوں، کسی فوجی…

21 mins ago

شاہد آفریدی نے طنز کرنے والے رائنا کو پیار سے ’تمیز‘ سیکھا دی

کراچی(قدرت روزنامہ) شاہد آفریدی نے طنز کرنے والے سریش رائنا کو بڑے پیار سے ’تمیز‘…

29 mins ago

چمن دھرنا جاری، پاک افغان ٹریڈ معطل، اشیائے خوردونوش کی قلت

چمن(قدرت روزنامہ) 4مئی کےواقعہ کے خلاف گزشتہ 23 روز سے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بند…

41 mins ago

ہیٹ ویواوربالوں کی دیکھ بھال: موسم گرما میں بالوں کی حفاظت کے لئے بہترین تجاویز

آپ کے بالوں کو گرمی میں راحت کی ضرورت ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ…

1 hour ago