کترینہ کیف کی بنا میک اپ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بنا میک اپ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف کو ممبئی ایئر پورٹ پر بنا میک اپ دیکھا گیا، اس دوران ان کی ٹیم کے افراد بھی موجود تھے۔
اداکارہ نے ایئر پورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار کو اپنے دستاویز اور دیگر کاغذات بھی چیک کرائے جس کے بعد وہ اندر چلی گئیں۔اس موقع پر فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کو کترینہ کیف نے ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بنا میک اپ تصویر پر مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں کترینہ کیف اپنی 2 فلموں کی پروموشن میں مصروف ہیں۔