کترینہ کیف کی بنا میک اپ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بنا میک اپ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں . بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف کو ممبئی ایئر پورٹ پر بنا میک اپ دیکھا گیا، اس دوران ان کی ٹیم کے افراد بھی موجود تھے .


اداکارہ نے ایئر پورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار کو اپنے دستاویز اور دیگر کاغذات بھی چیک کرائے جس کے بعد وہ اندر چلی گئیں . اس موقع پر فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کو کترینہ کیف نے ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا .
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بنا میک اپ تصویر پر مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں . بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں کترینہ کیف اپنی 2 فلموں کی پروموشن میں مصروف ہیں .

. .

متعلقہ خبریں