بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہر صورت انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، سینٹ کی قراداد کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے، امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے . انتخابی اتحاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک جماعت سے بات چیت چل رہی تھی لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی، فی الحال کسی جماعت سے اتحاد نہیں، اگر ایک ادھ سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہوئی تووہ ہمارے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے . ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بانی چیئرمین اس وقت جیل میں ہیں انھوں نے جا کر مضمون شائع نہیں کروایا، پی ٹی ائی کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے . . .
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں انتخابات کے التوا کے لیے منظور ہونے والی قراداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور انتخابات وقت پر ہوں گے .
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مشاورت کے حوالے سے تیسری ملاقات ہوئی اور ٹکٹوں کا سلسلہ پیر کو مکمل ہو جائے گا اور اسی روز شام کو اعلان کردیا جائے گا .
متعلقہ خبریں