کراچی میں تیزاب گردی کا دردناک واقعہ، ماں جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر ملزم نے گھر میں گھس کر ساابق بیوی اور اس کی ماں پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق تیزاب کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون نے بتایا کہ ان کا سابق شوہرسے 6 ماہ قبل طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد سے وہ اپنی ماں کے گھر میں رہائش پذیر تھیں، زخمی خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا سابق شوہر اسے دھمکیاں بھی دیتا تھا اور چند روز قبل بھی اس نے دھمکی دی اور اس واقعے میں اس کا سابق شوہر ملوث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں 2 نوجوان داخل ہوئے اور زخمی خاتون پر تیزاب پھینکا، جس سے ان کا ہاتھ متاثر ہوا اور اس دوران ان کی والدہ نے بھی مزاحمت کی تو انھوں نے بزرگ خاتون پر بھی تیزاب پھینکا اور انھیں دھکا دیا تو وہ سر کے بل زمین پر گر گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کے چہرے پر تیزاب اور سر کے عقب میں زخم کا نشان ہے اور شبہہ ہے کہ وہ سر پر لگنے والی گہری چوٹ سے دم توڑ گئیں لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل وجہ کا تعین ہوجائے گا۔

Recent Posts

سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن،ایک میجر شہید،3دہشتگردہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس…

5 hours ago

پراپرٹی لیکس پر خواجہ آصف کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے پاناما…

5 hours ago

اہلیہ کا نام دبئی پراپرٹی لیکس میں آنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے وضاحت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اہلیہ کا نام دبئی پراپرٹی لیکس میں آنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی…

6 hours ago

شیر افضل مروت نے اپنی سب سے بری عادت 15 دن میں چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وکیل شیر افضل مروت نے اپنی…

6 hours ago

ہمارے اثاثہ جات پہلے سے ہی ڈکلیئرڈ ہیں، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہمارے اثاثہ جات…

6 hours ago

صدر مملکت کے اہل خانہ کے نام دبئی لیکس میں آنے پرپیپلزپارٹی کا مؤقف آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دبئی میں پاکستانیوں کی تقریباً11ارب ڈالر کی جائیدادیں سامنے آئی ہیں،…

7 hours ago