لاہور: مفت کھانا نہ دینے پر پولیس اہلکاروں کا ہوٹل ملازم پر تشدد


لاہور(قدرت روزنامہ) بیگم کوٹ چوکی کے پولیس اہلکاروں نے مفت کھانا نہ دینے پر ہوٹل کے ملازم پر شدید تشدد کیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی جبکہ ہوٹل مالک نے پولیس اہلکاروں کے خلاف ڈی آئی جی آپریشنز کو درخواست جمع کروا دی ہے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ پولیس ملازمین شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہوٹل آئے اور بیف کڑاہی لگانے کا کہا، ہوٹل ملازم نے بیف کے پیسے مانگے تو پولیس اہلکار طیش میں آگئے اور ہوٹل کے ملازم کو پولیس وین میں ڈال کر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔
متاثرہ ملازم کی درخواست پر تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ ملازم کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ پولیس ملازمین نے سخت زیادتی کی ہے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔