پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے بدستور شدید دھند کی لپیٹ میں

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں . حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز بند اور فلائٹس آپریشن متاثر ہوگیا ہے .

ترجمان موٹر وے کے مطابق حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک، ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی ہے . اسی طرح موٹر وے ایم 5 اقبال آباد سے روہڑی جبکہ ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک ٹریفک کیلئے بند ہے . ترجمان موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ دھند کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر دھند والی لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں . دوسری جانب ایسوسی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں . رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 25 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں . . .

متعلقہ خبریں