جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان افغانستان روانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں پر مشتمل اعلی سطحی وفد بھی ہے ۔ترجمان اسلم غوری كے مطابق مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر آج کابل پہنچیں گے ۔
خطے سمیت امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی ۔ جے یو آئی وفد میں مولانا عبدالواسع ،مولانا صلاح الدین ،مولانا جمال الدین اور مولانا سلیم الدین شامزئی شامل ہیں ۔وفد میں مولانا کمال الدین ،مولانا ادریس ،مولانا امداد اللہ اور مفتی ابرار شامل ہیں ۔