بلوچ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف جاری تحریک کے تیسرے مرحلے میں بلوچستان بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں آج کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین احتجاجی ریلی کی شکل میں سریاب روڈ کسٹم چوک کیجانب روانہ ہوئے۔
احتجاجی مظاہرے میں پروگریسیو یوتھ الائنس سمیت بلوچستان بھر کے طلبہ، نوجوانوں، سیاسی کارکنوں اور اور عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اوراسلام آباد میں موجود بلوچ لانگ مارچ کے احتجاجی تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔