جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگوں کو گھر میں گھس کر مارینگے: بلاول بھٹو
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے۔لاہور میں الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور کسی بزنس مین کا ہے، نہ کسی کھلاڑی کا، لاہور ذوالفقار علی بھٹو کا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم کیوں آئے ہیں؟سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور میں ان کا مقابلہ کریں گے، انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم الیکشن لڑنے کے لیے کہیں اور نہیں دیکھ رہے، ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ مفت علاج کی سہولت دیں گے جس سے لاہور والوں کو لندن جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔