کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے تھانے میں گرفتار طلباء سے ملاقات کی اور انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبد الصمد رند اور پارٹی کے کوئٹہ کے سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند بھی ہمراہ تھے رحمت صالح بلوچ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے طلباء کے احتجاج پر تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پولیس اسٹیٹ بناکر حق کے لیے جمہوری احتجاج کے راستے بند کیے جارہے ہیں نااہل حکومت کی ایماء پر معصوم طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نمائندوں کو بلوچستان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں جو اقتدار میں ہیں وہ اسے بچانے اور جو باہر ہیں وہ اسے حاصل کرنے کے لیے نوراکشتی میں مصروف ہیں . .
متعلقہ خبریں