سپریم کورٹ؛ بلے کے نشان کا کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق کیس بدھ کو سنیں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل پی ٹی آئی حامد خان نے کہا انتخابی نشان کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا، انتخابی نشان کیس پرسوں سماعت کیلئے مقرر کریں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم پرسوں سماعت کیلئے مقرر کر رہے ہیں۔ عدالت نے وکیل پی ٹی آئی کی رضامندی سے انتخابی نشان کیس بدھ کے روز سماعت کیلئے مقرر کردیا.