نگراں وزيراعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس


سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق، ایف سی کی مدت تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں وزيراعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس، سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق، ایف سی کی مدت تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی۔بلوچستان کابینہ نے سال 2023/24 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 4300 فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی ۔
صوبائی کابینہ کا محکمہ صحت میں فرائض کے دوران جاں بحق طبی اسٹاف کو شہید قرار دینے کا فیصلہ ۔کابینہ نے ملز کو گندم کی فراہمی کی زیر التواء پالیسی 2023 اور گندم پسائی کی قیمت کے تعین کی منظوری دے دی ۔صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں بحالی امن کے لئے ایف سی کی مدت تعیناتی میں چھ ماہ توسیع کی منظوری دے دی ۔
کابینہ نے سی ٹی ڈی کے لئے سی ٹی ایف الاونس کی منظوری دے دی ۔بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال بدستور جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔