کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے جبکہ شہر بھر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اورزیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ہے جن میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔