فضل الرحمان کی کابل میں افغان وزیراعظم سے ملاقات، افغان مہاجرین کے معاملے پر گفتگو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)‎جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان علما کے ہمراہ کابل میں ہیں جہاں آج انہوں ںے افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی، دونوں جانب سے افغان مہاجرین کے معاملے سمیت پاک افغان دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی۔ ‎اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا عبدالواسع، مولانا صلاح الدین، مولانا کمال الدین، مولانا جمال الدین، مولانا سلیم الدین شامزئی، مولانا امداد اللہ، مولانا ادریس، ڈاکٹر عتیق الرحمان اور مفتی ابرار بھی تھے۔
دوسری جانب ‎امارت اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس مولوی عبدالحکیم، وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی، وزیر ارشاد حج و اوقاف شیخ الحدیث مولوی نور محمد ثاقب اور بعض دیگر حضرات نے شرکت کی۔ کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ پاکستانی اسکالرز نے وفد سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‎بیرونی قبضے کے خلاف امارت اسلامیہ کو عظیم فتح حاصل ہوئی ہے ‎افغانستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہیں، ‎افغانستان میں اسلامی نظام مزید مستحکم ہوگا جس کی برکت سے اس کے مثبت اثرات پوری اسلامی دنیا تک پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ‎ہمارے دورۂ افغانستان کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے،‎ دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات، معیشت، تجارت اور باہمی ترقی میں تعاون کی راہیں تلاش کرنا ہے، ‎جے یو آئی نے افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کے حکمرانوں کے رویے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے ‎ہم اس قسم کے رویے کو غلط اور دونوں ممالک کے درمیان مسائل کی وجہ قرار دیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‎ہم یہاں خیر سگالی کا پیغام لائے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سفر کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کہا کہ ‎افغانستان اور پاکستان دو ایسے ممالک ہیں جن کے مختلف شعبوں میں بہت سی مشترکات ہیں اس لیے ایک کو دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا، ‎افغانستان میں اسلامی نظام کی حکمرانی ہے، ‎علمائے کرام ہر معاملے کو شریعت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
ملا محمد حسن نے کہا کہ ‎امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے یا مسائل پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، ‎مسائل کے حل اور غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کا کردار اہم ہے، ‎پاکستانی حکام کا افغان مہاجرین کے ساتھ اپنا ظالمانہ رویہ بند کرنا چاہیے کیونکہ اس قسم کے رویے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مخالفت اور مایوسی میں اضافہ ہوتا ہے۔
جے یو آئی کے مطابق ‎ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کو مل کر تمام مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرنی چاہئیں اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے مزید مسائل پیدا ہوں۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق ‎وزیر خارجہ مولوی امیر متقی نے افغان مہاجرین کے مسائل کے علاوہ افغان تاجروں کے مسائل، پاکستانی حکام کی طرف سے راہداری اور برآمدات میں پیدا ہونے والے مسائل کا بھی ذکر کیا جس سے ہر سال افغان تاجروں کو بھاری مالی نقصان ہوتا ہے اور اس بات پر زور دیا۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

15 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

22 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

28 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

35 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

40 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

51 mins ago