بلوچستان میں اختر مینگل اور ثناء اللہ زہری کو الیکشن لڑنے کی اجازت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) عام انتخابات 2024 میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف امیدواروں کی اپیلوں پر الیکشن ٹریبیونلز میں سماعتیں جاری ہیں۔کوئٹہ میں جسٹس محمد ہاشم کاکڑاور جسٹس محمدعامرنوازرانا پرمشتمل بینچز نے اپیلوں کی سماعت کی۔
الیکشن ٹربیونلز نے سابق وزیر اعلی بلوچستان سردارثنااللہ زہری کیخلاف حلقہ این اے 26 سیدائر اپیل خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
ٹریبونل نے سرداراختر مینگل کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی جبکہ پی بی 16سے مسلم لیگ ن کے امیدوارفائق جمالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔