فلم ’ریڈ2‘ کیلئے وانی کپور نے اجے دیوگن کو جوائن کرلیا
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ وانی کپور فلم ’ریڈ2‘ میں ایکشن اسٹار اجے دیوگن کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ اس سے قبل بالی وڈ کی فلموں شدھ دیسی رومانس، چندی گڑھ کرے عاشقی اور وار میں اپنی جاندار پرفارمنس پیش کرچکی ہیں۔
وہ فلم میں اجے دیوگن کی بیوی کا کردار نبھائیں گی اور اس سے قبل پہلی فلم میں یہ کردار الینا دی کروز نے ادا کیا تھا۔
’ریڈ2‘ کو نامور ڈائریکٹر راج کمار گپتا بنا رہے ہیں اور 6 جنوری سے اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، فلم کی شوٹنگ ممبئی، دہلی، اترپردیش اور راجھستان میں ہوگی۔ ٹی سیریز کے پنوراما اسٹوڈیو پروڈکشن کے تحت بنائی گئی فلم کو رواں برس 15 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔