میرا بھائی عمر ڈار بازیاب ہو گیا ہے، عثمان ڈار


لاہور (قدرت روزنامہ)عثمان ڈار نے لاہور ہائیکورٹ سے واپس جاتے ہوئے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی عمر ڈار بازیاب ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری والدہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں اور میرا بھائی بھی آج بازیاب ہو گیا ہے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میں سیاست چھوڑ چکا ہوں لیکن میں نے اپنا خاندان نہیں چھوڑا، میں نے اپنی ماں اور بھائی نے چھوڑے۔
میں خود الیکشن میں نہیں آ رہا لیکن ووٹ میری ماں کا ہے، میں نے اپنے فیصلے اللہ پر چھوڑ دیے ہیں، میں عدالت اپنی والدہ اور بھائی کیلئے انصاف لینے آیا تھا۔