پاکستان

شہریار آفریدی ، شاندانہ گلزار ، ریحانہ امتیاز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کو الیکشن کی اجازت مل گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں پر الیکشن ٹریبونلز میں سماعتیں جاری ہیں۔ایپلیٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 117 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کی اپیل منظور کر لی۔
پی ٹی آئی امیدوار رانا جمیل حسن ، قصور کے صوبائی حلقے سے پی ٹی آئی کی ناصرہ میو، این اے 131 سے مقصود احمد کی اپیلیں بھی منظور کر لی گئیں۔
اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونلز نے نے پی ٹی آئی کے عبدالسلام آفریدی ، شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کی اپیلیں بھی منظور کرتے ہوئے ان کے کاعذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل سے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات کیخلاف ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر کی درخواست مسترد کر دی۔
درخواست گزار کی وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں وہ قانون بتایا جائے جس میں کاغذاتِ نامزدگی کا تعلق انتخابی نشان سے ہو۔

متعلقہ خبریں