سوناکشی سنہا کی مصر میں اسکیوبا ڈائیونگ، ویڈیو وائرل


قاہرہ(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مصر میں اسکیوبا ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے . اداکارہ سالانہ چھٹیوں پر مصر میں ہیں اور جہاں وہ تاریخی ملک کی ثقافت اور قدیم نوادرات کی سیر کے ساتھ انجوائے بھی کررہی ہیں .


سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر ریڈ سی میں اپنی اسکیوبا ڈائیونگ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن بھی لکھا ہے . اداکارہ نے لکھا کہ کسی نے انہیں بتایا تھا کہ اسکیوبا ڈائیونگ کیلئے یہ جگہ بہت اچھی ہے اور وہ بات واقعی درست تھی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)


انہوں نے مزید لکھا کہ جب وہ ڈائیونگ کیلئے گئیں تو انہوں نے بہت ساری ایسی ریفس کا مشاہدہ کیا جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں .
پروفیشنلی لحاظ سے سوناکشی سنہا رواں برس بہت ساری نئی فلموں نکیتا رائے اینڈ دا بک آف ڈارکنیس، ہیرا منڈی، بڑے میاں چھوٹے میاں میں نظر آئیں گی .

. .

متعلقہ خبریں