جم میں یوگا کررہی تھی ارطغرل کی کال مس کردی ، انوشے اشرف


لاہور(قدرت روزنامہ) مشہور ہوسٹ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے ادکار کی کال مس ہوگئی۔ایکسپیریس ٹی وی کے ” دی ٹاک ٹاک شو” میں گفتگو کرتےہوئے انوشےاشرف نے کہا کہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار التن اینگن کی بہت بڑی فین ہوں اور یہ بات میرے ایک ترک دوست کو پتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے دوست مراد ارطغرل کے پڑوسی ہیں اور ان کو میں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں ارطغرل بہت مشہور ہیں اور میں بھی ان کی فین ہوں اور ان سے بات کرنا چاہتی ہوں۔
انوشے اشرف نے انکشاف کیا کہ مراد نے عید پرملنے کے لیے آئے ارطغرل سے میرے بارے میں بات کی اور انہوں نے مجھے کال کی لیکن میں نے کال مس کردی کیونکہ میں جم میں یوگا کررہی تھی۔ بعد میں ارطغرل نے مجھے ویڈیو پیغام میں خیر خیریت پوچھتے ہوئے عید کی مبارکباد بھی دی۔
انوشے اشرف کا مزید کہنا تھا کہ شادی اچھی چیز ہے تاہم نہ پہلے اور نہ بعد میں بلکہ اپنے وقت پر ہونا چاہیے۔ شادی کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے اور نہ یہ ہونا چاہیے کہ آپ کی پوری زندگی کا دارومدار ہی شادی ہو۔

Recent Posts

اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل آفس نے عدالتوں میں ٹیکس محکمہ کی قانونی ٹیموں کی…

3 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 590 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی حد بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی…

16 mins ago

محسن نقوی کی اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں…

30 mins ago

بلیک ہول میں گِرنے کا منظر کیسا ہوگا؟ ویڈیو جاری

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو جاری کی…

1 hour ago

حکومت کو 15روز میں کلائمیٹ اتھارٹی کے قیام کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی عوام کیلیے سنگین خطرہ قرار…

1 hour ago

پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے پستہ قد…

1 hour ago