فواد چوہدری اور مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج

راولپنڈی / سوات(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بنچ کے الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں . سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا .

ان کی این اے 60 اور 61 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی اپیلیں مسترد ہوگئیں . الیکشن ٹربیونل جج جسٹس چودہری عبدالعزیز نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کیخلاف تمام اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا . عدالت نے کہا کہ فواد چوہدری نے اہلیہ کے بنک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے، انہوں نے بیان حلفی بھی نہیں دیا اور منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات بھی چھپائے . فواد چوہدری انتخابی میدان سے آؤٹ ہوگئے . جبکہ ان کی اہلیہ حبا چوہدری پہلے ہی نااہل ہوچکی ہیں . وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ لارجر بینچ میں چیلنج کریں گے . دوسری جانب سوات میں بھی الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی اپیل خارج کرتے ہوئے کاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا . عدالت نے ریمارکس دیے کہ مراد سعید کا مختیار نامہ توثیق شدہ نہیں ہے اور وہ خود بھی پیش نہیں ہوئے . مراد سعید نے این اے 3 اور این اے4 سے کاغذات جمع کروائے تھے . . .

متعلقہ خبریں