آصف زرداری کا سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ
ڈیرہ بگٹی (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین آصف زرداری نے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کرلیا۔ڈیرہ بگٹی میں پی پی کے انتخابی جلسے سے آصف علی زرداری نے مختصر ٹیلیفونک خطاب کیا اور اس دوران مقامی افراد کو روزگار دینے کا اعلان بھی کیا۔
آصف علی زرداری خراب موسم کی وجہ سے جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے تھے انہوں نے دوران خطاب میں کارکنوں سے جلد آنے کا وعدہ بھی کیا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالے گی، آج آپ لوگوں کے پاس خود نہیں آسکا، اس پر معافی چاہتا ہوں، سرفراز بگٹی کو ہم نے مل کر جیتوانا ہے۔