لکی مروت؛ گھر میں گھس کر فائرنگ سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد قتل

لکی مروت(قدرت روزنامہ) پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گھر میں گھس کر فائرنگ کے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کو قتل کردیا گیا .

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سرائے نورنگ کی حدود تختی خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے .

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے .

ابتدائی اطلاعات کے مطابق رات گئے کی گئی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں . اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا . قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے .
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم تمام ممکنہ پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے .

دوسری جانب اہلیان تختی خیل نے واقعے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں