ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکارہ ‘پروین بابی’ کا روپ اپنا لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی لیجنڈری بالی ووڈ اداکارہ پروین بابی کا روپ دھار لیا۔ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنا نیا فوٹو شوٹ کروایا جس میں اُنہوں نے 1980 کی معروف بالی ووڈ بولڈ اداکارہ پروین بابی کے جیسے چمکیلے لباس پہنے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اُن کا ہیئر اسٹائل اور میک اپ بھی پروین بابی جیسا ہے۔
ویڈیو میں ماہرہ خان نے پروین بابی کے کام اور خوبصورتی کی تعریف بھی کی اور بتایا کہ اُنہوں نے پہلی بار پروین بابی کو ایک میگزین کوور پر دیکھا تھا۔ماہرہ خان نے کہا کہ “مجھے پروین بابی کی فلمیں کافی پسند ہیں، میں اُن کے گانے بھی سُنتی ہوں جبکہ اُن کا اسٹائل آئیکونک تھا”۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by MUSE (@museluxe)


اس فوٹو شوٹ کے حوالے سے ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ “شوٹ سے قبل اُن کے پاؤں میں تین مختلف جگہوں پر سخت چوٹیں لگ گئی تھیں جس کی وجہ سے یہ شوٹ کرنا تکلیف دہ تھا”۔
ماہرہ خان نے کہا کہ “اُنہوں نے شدید تکلیف کے باوجود بھی فوٹو شوٹ کیا کیونکہ اُن کی ٹیم نے اُن کے ساتھ کافی تعاون کیا اور اُن کا بہت خیال بھی رکھا”۔

واضح رہے کہ سال 2023 کے آخر میں ماہرہ خان کی کچھ تصاویر منظرِ عام پر آئی تھیں جن میں ایک پارٹی میں وہ بیساکھی کا سہارا لیے کھڑی تھیں جبکہ نومبر اور دسمبر میں ہونے فلم فیسٹیول ریڈ سی کی تقریب میں اُنہوں نے ویل چیئر پر بیٹھ کر شرکت کی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کے ویل چیئر پر بیٹھنے اور بیساکھی سے چلنے کی وجہ پوچھی تھی لیکن اداکارہ نے کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔