پاکستان

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے استعفیٰ دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے استعفیٰ دیدیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔
جسٹس مظاہر نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔ بطور لاہورہائیکورٹ اورسپریم کورٹ جج رہنا اعزاز کی بات ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات زیرسماعت ہیں۔

متعلقہ خبریں