مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق ، کوچ الٹنے سے متعدد افراد زخمی
حب(قدرت روزنامہ) مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر رس ملان کے مقام پر مسافر بردار کوچ اور دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے
کوچ سڑک سے اترنے کی وجہ سے کوچ میں سوار خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد چوٹیں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں ریسکیو ذرائع بتاتے ہیں کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔