سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف جھالاوان عوامی پینل کا عدالت سے رجوع


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی فارم حلقہ این اے256 اور بی پی 20 وڈھ سے منظوری کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور عدالت نے فریقین کو کل کےلئے نوٹسز جاری کئے ہیں یہ بات جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما میریاسر احمد مینگل،میر ندیم الرحمان بلوچ اور میر منصور احمد گڑگناڑی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی
انھوں نے کہا کہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی فارم الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ایک صوبائی اور ایک قومی حلقے میں منظور کئے گئے جس کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں 2الگ الگ اپیلیں فائل کئے ہیں
انھوں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے انھوں نے کہا کہ این اے 256اور پی بی 20وڈھ سے منظور ہوئے لیکن سردار اختر مینگل اقامہ ڈکلیئر نہیں کیا اور وہ آئین کے آرٹیکل 62,63 کے تحت وہ صادق اور امین نہیں رہے جبکہ سردار اختر مینگل ایک اور مقدمے میں اشتہار ہیں جس کے تمام ثبوت عدالت میں جمع کرادیئے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ایک نااہل شخص کو اپنے حلقے سے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دینگے اور بلوچستان ہائیکورٹ سے انصاف نہیں ملا تو سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔