ایم کیوایم کراچی کی 14 نشستوں پر ن لیگ،اے این پی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کو تیار


کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیوایم پاکستان کراچی میں دس صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے تیار ہوگئی۔ایم کیوایم نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر بھی اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔
ہم خیال جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایم کیوایم ، مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف ، اے این پی اور جے ڈی اے شامل تھی۔ رہنماؤں کے درمیان تفصیلی صلاح مشورہ ہوا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ایم کیو ایم نے کراچی میں 10 صوبائی اور 4 قومی اسمبلی کی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عندیہ دے دیا۔
کراچی کی 10 نشستوں پر ن لیگ ، اے این پی اور جےیوآئی امیدوار نامزد کرینگی۔ کراچی میں ایک صوبائی نشست پر جی ڈی اےکا امیدوار ہوگا،ہم خیال جماعتوں کا آج اپنےامیدواروں اور سیٹ ایڈجسمنٹ کا اعلان متوقع ہے۔ایم کیوایم نےلیاری اور ملیر کی تین قومی نشستوں پر بھی اپنےامیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔
میرپورخاص سکھر نواب شاہ کی صوبائی نشستوں پر ایم کیوایم امیدوار نامزد کرےگی۔ حیدرآباد کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔سکھر ، نواب شاہ ، میرپورخاص کی قومی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کےامیدوار ہونگے ۔ سکھر ، نواب شاہ ، میرپورخاص ، ٹنڈوالہ یار کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی۔
میرپورخاص , دادو،بدین کی نشستوں پر ن لیگ اور جی ڈی اےمیں ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر بات چیت کی گئی ۔ الیکشن شیڈول کےمطابق 11جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی۔