ایم کیوایم کراچی کی 14 نشستوں پر ن لیگ،اے این پی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کو تیار

کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیوایم پاکستان کراچی میں دس صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے تیار ہوگئی . ایم کیوایم نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر بھی اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے رضا مندی ظاہر کردی .

ہم خیال جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایم کیوایم ، مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف ، اے این پی اور جے ڈی اے شامل تھی . رہنماؤں کے درمیان تفصیلی صلاح مشورہ ہوا اور اہم فیصلے کئے گئے . ایم کیو ایم نے کراچی میں 10 صوبائی اور 4 قومی اسمبلی کی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عندیہ دے دیا . کراچی کی 10 نشستوں پر ن لیگ ، اے این پی اور جےیوآئی امیدوار نامزد کرینگی . کراچی میں ایک صوبائی نشست پر جی ڈی اےکا امیدوار ہوگا،ہم خیال جماعتوں کا آج اپنےامیدواروں اور سیٹ ایڈجسمنٹ کا اعلان متوقع ہے . ایم کیوایم نےلیاری اور ملیر کی تین قومی نشستوں پر بھی اپنےامیدواروں کا اعلان نہیں کیا . میرپورخاص سکھر نواب شاہ کی صوبائی نشستوں پر ایم کیوایم امیدوار نامزد کرےگی . حیدرآباد کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنے امیدوار کھڑے کرے گی . سکھر ، نواب شاہ ، میرپورخاص کی قومی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کےامیدوار ہونگے . سکھر ، نواب شاہ ، میرپورخاص ، ٹنڈوالہ یار کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی . میرپورخاص , دادو،بدین کی نشستوں پر ن لیگ اور جی ڈی اےمیں ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر بات چیت کی گئی . الیکشن شیڈول کےمطابق 11جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی . . .

متعلقہ خبریں