ایمل ولی خان نے توہین عدالت کیس میں معافی مانگ لی


پشاور(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے توہین عدالت کیس میں معافی مانگ لی۔اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ایمل ولی خان کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ بہت چھوٹے اور میرے بچے جیسے ہیں۔ میرا بیٹا بھی آپ کا ہم عمر ہے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ میں نے صرف گلہ کیا ہے جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ مرد گلہ نہیں کرتے۔ عورتوں کا کام ہے گلہ کرنا۔ گلے کرنا چھوڑیں۔ آپ ہمارے پاس آجاتے اور جو کہنا تھا وہ ہمیں یہاں آ کر بتاتے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارے کیس یہاں نہیں لگتے۔ ایمل ولی خان نے کیس دائر کیا ہے وہ نہیں لگا۔
ایمل ولی خان نے عدالت میں موقف دیا کہ ایک پارٹی کے کیسز لگتے ہیں ہمارے نہیں۔ آپ ہمارا میڈیا ٹرائل کررہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ آپ کا کیس 2 مرتبہ لگا آپ کے وکیل پیش نہیں ہوئے اس وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایمل ولی خان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کبھی میرے پاس آئے کہ یہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیں۔ آپ بحث کررہے ہیں تو میں اس کیس کو لارجر بینچ کو بھیجتا ہوں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ میں عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے بڑے تحمل سے سنا ہم معذرت کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ باچا خان اور ولی خان صرف آپ کے دادا نہیں ہیں ہم سب کے دادا ہیں۔ آپ جائیے اور اسی انداز میں بیان دیں۔ جو کچھ آپ نے کہا ہے اس کی تردید کریں۔ آپ کے بیان کے بعد میری فیملی مجھ سے پوچھتی ہے کہ ہم پشاور چھوڑ دیں یا نہیں۔ چیف جسٹس نے ہنستے ہوئے کہ میں نے خاندان والوں کو جواب دیا کہ یہ پٹھان ہے تو ہم بھی پٹھان ہیں۔

Recent Posts

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

10 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

21 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

24 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

36 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

53 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

60 mins ago