نگران وزیراعظم مبینہ طور پر اسرائیل کے غیر اعلانیہ سفیر بنے ہوئے ہیں، حافظ حسین احمد
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مبینہ طور پر اسرائیل کے غیر اعلانیہ سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ایک بیان میں حافظ حسین احمدکا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بانی پاکستان کے فرمودات پر بھی تنقید سے گریز نہیں کیا۔
حافظ حسین احمدکا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر ہم جس طرح آلہ کار بنے وہ بھیانک اور تلخ تجربہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی خوشنودی کے لیے ملک کو آلہ کار بنانے والوں نے آج ملک کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے۔