شاہ محمود، صنم جاوید کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا .
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر الیکشن کمیشن سے کل جواب طلب کرلیا .


جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی . درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شاہ محمود قریشی کے حلقہ این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے . ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی کاغذات مسترد کیے .
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست پر بھی عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے جواب طلب کرلیا . صنم جاوید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایک قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے . ریٹرننگ افسر اور ٹریبونل نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا . عدالت ٹربیونل اور ریٹرننگ افسران کا فیصلہ کالعدم قرار دے .

. .

متعلقہ خبریں