پیر تک سماعت ملتوی کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل کرنا پڑے گا،چیف جسٹس پاکستان کے حامد خان کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان بلے سے متعلق فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر وکیل حامد خان کی سماعت پیر ملتوی کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پیر تک سماعت ملتوی کرنے کیلئے ہائیکورٹ کا حکم معطل کرنا پڑے گا،ہم تو ہفتے اور اتوار کو بھی سماعت کیلئے تیار ہیں،وکیل حامد خان نے کہاکہ اس صورت میں تیار کیلئے کل تک کا وقت دیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،تحریک انصاف کے وکیل حامد خان جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل مخدوم علی خان عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ابھی تو مختصر فیصلہ آیا ہے تفصیلی فیصلہ کب تک آنے کا امکان ہے؟وکیل الیکشن کمیشن مخدوم علی خان نے کہاکہ تفصیلی فیصلہ ایک ہفتے تک آ جائے گا۔

وکیل حامد خان نے کہاکہ ہمیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیس کی فائل میں نے بھی نہیں پڑھی ،چیف جسٹس نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ مقدمہ کیلئے کب تیار ہونگے؟وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ کیس کی سماعت پیر کو رکھ لیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ کل امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہونے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ پیر تک سماعت ملتوی کرنے کیلئے ہائیکورٹ کا حکم معطل کرنا پڑے گا،ہم تو ہفتے اور اتوار کو بھی سماعت کیلئے تیار ہیں،وکیل حامد خان نے کہاکہ اس صورت میں تیار کیلئے کل تک کا وقت دیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہفتے اور اتوار کی چھٹی قربان کرکے انتخابات کے کیسز سن سکتے ہیں،صرف یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات وقت پر اور قانون کے مطابق ہوں،معلوم ہے کہ اب انتخابات میں وقت کم ہے۔

Recent Posts

کلکتہ نائٹ رائڈرز تیسری مرتبہ آئی پی ایل چیمپیئن بن گئی، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے فائنل میں کلکتہ نائٹ…

6 mins ago

سر پر شیونگ کریم ڈال کر ٹیبل ٹینس کی گیندیں پھنسانے کا انوکھا عالمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلسل گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے سر پر…

14 mins ago

آئندہ 2 روز تک کن علاقوں میں شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 2 روز کے…

28 mins ago

5 دہائیوں بعد پہلی مرتبہ بھارت میں آرمی چیف کو ایکسٹینشن کیوں ملی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 5 دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ آرمی چیف جنرل منوج…

32 mins ago

قوم کی مفت خدمت نہیں ہوسکتی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا، ماہرین معیشت کی تجاویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت ملک کے سرکردہ اقتصادی اور معاشی…

40 mins ago

بادشاہ نے ہنی سنگھ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہنی سنگھ نے بھارت میں موسیقی کی دنیا میں کافی عرصہ راج…

48 mins ago