صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ صدر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179 اور 206( ایک) کے تحت استعفیٰ دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا تھا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد تین ہوگئی۔