صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا . صدر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کیا .

جسٹس اعجازالاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179 اور 206( ایک) کے تحت استعفیٰ دیا ہے . سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا تھا . سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل ممبر مقرر کردیا گیا ہے . جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد تین ہوگئی . . .

متعلقہ خبریں