سعودی عرب کی فوجی پریڈ میں خواتین کی شرکت

(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر فوجی پریڈ کے دوران پہلی بار خاتون فوجیون نے شرکت کی ہے . رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے 91ویں قومی دن کے موقع پر منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ میں مختلف عہدون پر معمور خاتون فوجیوں نے بھی شرکت کی ہے .

اس پریڈ کو سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی اور وزارت دفاع کے تعاون سے دارالحکومت ریاض میں منعقد کیا گیا تھا جبکہ اسی طرح کی ایک اور فوجی پریڈ جدہ میں بھی منعقد کی گئی تھی . پریڈ میں سیکڑوں سعودی شہریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے فوجیوں کا حوصلہ بڑھایا . خیال رہے کہ رواں سال سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ سعودی خواتین فوج میں بھرتی کے پورٹل کے ذریعے سے سعودی فوج میں شمولیت کی درخواست دے سکتی ہیں . یہ فیصلہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 انیشی ایٹو کا حصہ ہے جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں خواتین کے کردار کو مزید بڑھایا جا رہا ہے . رواں سال سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ سعودی خواتین فوج میں بھرتی کے پورٹل کے ذریعے سے سعودی فوج میں شمولیت کی درخواست دے سکتی ہیں . یہ فیصلہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 انیشی ایٹو کا حصہ ہے جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں خواتین کے کردار کو مزید بڑھایا جا رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں