ساتھی اور حمایتی پسپا نہیں ہوئے، ماضی میں جعلی شخص کے ذریعے میرا راستہ روکا گیا، حاجی لشکری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 سے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے حلقہ کے لوگوں اور سیاسی کارکنوں کا بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے مسائل پی ایس ڈی پی سے بلکہ سٹی مینجمنٹ اور میگا پراجیکٹ کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں جس کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو سراوان ہاوس میں مطیع الرحمٰن کاسی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر محمد یٰسین ، سید عبدالوہاب ، حمزہ ، آصف کاسی ، سمیع اللہ ، محمد اشرف ، محمد عثمان ، ہدایت اللہ ، ولی جان ، محمد شفیع ، ظفر اللہ ، محمد اکبر ، محمد یونس ، صدام احمد ، محمد ابراہیم ، ملک جلال ، محمد سلام ، محمد سلیم ، ثنااللہ ، وسیم الدین ، ظفر اللہ ، محمد ایوب رئیسانی ، محمد عثمان کاسی ، ولید احمد نے اپنے اپنے خاندانوں ، رفقا اور ساتھیوں سمیت حلقہ این اے 263 پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور گرینڈ الائنس کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔
نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی قومی اسمبلی کے موجودہ حلقہ این اے 263 سے عوام نے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا مگر ایک جعلی شخص کے ذریعے ان کا پارلیمنٹ کا راستہ روکا گیا مگر میرے ساتھی اور حمایتی پسپا نہیں ہوئے ، آٹھ فروری کے انتخابات کے حلقہ کے لوگ اور سیاسی کارکن بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلارہے ہیں جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ، کوئٹہ کے مسائل پی ایس ڈی پی سے حل نہیں ہوں گے یہ مسائل سٹی مینجمنٹ اور میگا پراجیکٹ کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں جس کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں انسانی حقوق کے معاملات ، وسائل پر دستردست اور اجتماعی معاملات کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔
علاوہ ازیں بلوچستان گرینڈ الائنس نے قلات ڈویڑن میں بعض آزاد امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے گرینڈ الائنس سے رابطوں کے نتیجے میں سات رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی ، الائنس کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے الائنس کے سینئر وائس چیئرمین و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سے امیدوار حاجی میر محمد انور شاہوانی کی سربراہی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات سے امیدوار میر منیر احمد شاہوانی ، مولوی ذکریا شاہوانی ، ڈاکٹر اسماعیل بلوچ ، حلیم لکی ، نجیب الحسن رئیسانی اور ٹکری میر احمد محمد شہی پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے ، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی قلات ڈویڑن میں بعض آزاد امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے رابطوں کے نتیجے میں تشکیل دی گئی ہے جو قلات ڈویژن میں آزاد امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیلئے مذاکرات کرکے اپنی سفارشات الائنس کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو پیش کرے گی۔